18. ان شرطوں کا بیان کہ جن کا نکاح میں طے کرنا درست نہیں۔
حدیث نمبر: 1852
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی عورت کو اپنے خاوند سے یہ درخواست کرنا درست نہیں کہ وہ اس کی بہن (سوکن) کو طلاق دیدے، اس لیے کہ اس کے حصے کا پیالہ بھی خود انڈیل لے، یہ نہیں ہو سکتا، جتنا اس کی قسمت میں ہے وہی ملے گا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1852]