الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
نکاح کے بیان میں
16. اگر کوئی شخص اپنی بیٹی کا نکاح کر دے اور وہ (اس نکاح سے) ناخوش ہو تو وہ نکاح ناجائز ہے۔
حدیث نمبر: 1850
سیدہ خنساء بنت خذام انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے باپ نے ان کا نکاح کر دیا اور وہ ثیبہ تھیں (یعنی خاوند کر چکی تھیں) وہ اس نکاح سے ناخوش تھیں، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں (اور یہ ذکر کیا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ نکاح (جو ان کے باپ نے کر دیا تھا) فسخ کر دیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1850]