الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ بنی اسرائیل
2. اللہ تعالیٰ کا قول ”امید ہے کہ تمہارا پروردگار تم کو (روز قیامت) مقام محمود (قابل تعریف مقام) پر کھڑا کرے گا“ کا بیان (سورۃ الاسراء: 79)۔
حدیث نمبر: 1752
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا تمام آدمی قیامت کے دن گروہ گروہ ہو جائیں گے اور ہر گروہ کے لوگ اپنے اپنے نبی کے پاس جائیں گے اور کہیں گے اے فلاں نبی! ہماری شفاعت کرو، اے فلاں نبی! ہماری شفاعت کرو اور آخر کار سفارش رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آن ٹھہرے گی (باقی سب پیغمبر جواب دے دیں گے) یہی وہ دن ہے جس دن کہ اللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام محمود پر اٹھائے گا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1752]