1. اللہ تعالیٰ کا قول ”اور تم میں ایسے بھی ہیں جو بدترین عمر کی طرف لوٹائے جاتے ہیں ....“ (سورۃ النحل: 70)۔
حدیث نمبر: 1750
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں بخیلی اور سستی اور بدترین عمر اور قبر کے عذاب اور دجال کے فتنے اور موت و حیات کے دیگر فتنوں سے (کہ مجھ کو ان سے بچا)۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1750]