الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ المائدہ
2. اللہ تعالیٰ کا قول ”اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لیے حلال کی ہیں ان کو حرام مت کرو ....“ (سورۃ المائدہ: 87)۔
حدیث نمبر: 1737
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جہاد میں شریک تھے اور ہمارے ساتھ عورتیں نہ تھیں (اور عورتوں سے جدائی برداشت نہ ہوتی تھی) تو ہم نے عرض کی کہ آیا ہم خصی ہو جائیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا اور پھر یہ اجازت دی کہ ایک کپڑا دے کر بھی عورت سے نکاح یعنی متعہ کر سکتے ہیں۔ اور پھر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لیے حلال کی ہیں، ان کو حرام مت کرو ....۔ (نکاح متعہ غزوہ خیبر میں حرام ہو گیا دیکھے کتاب: غزوات کے بیان میں۔۔۔ باب: جنگ خیبر کا بیان۔۔۔)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1737]