الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
غزوات کے بیان میں
1. غزوہ عشیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1599
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوے کیے؟ انھوں نے جواب دیا کہ انیس (19)۔ پھر پوچھا گیا کہ آپ کتنے غزوات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے؟ تو انھوں نے کہا کہ سترہ غزوات میں۔ پھر پوچھا گیا کہ ان میں سے سب سے پہلے کون سا غزوہ ہوا؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ غزوہ عشیر یا عسیرہ۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1599]