نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
6. سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1535
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو لڑائیاں لڑیں ان میں سے بعض لڑائیوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سوائے سیدنا طلحہ اور سعد بن ابی وقاص کے کوئی نہ رہا (رضی اللہ عنہم)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1535]
حدیث نمبر: 1536
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے جس ہاتھ سے بچایا تھا وہ (ایک تیر لگنے سے) بالکل شل ہو گیا تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1536]