الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
74. لڑائی تو مکر اور فریب سے کی جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 1297
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسریٰ ہلاک ہو گیا اب اس کے بعد کوئی کسریٰ نہ ہو گا اور قیصر بھی ہلاک ہو جائے گا، اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہو گا اور بیشک تم قیصر و کسریٰ کے خزانے اللہ کی راہ میں تقسیم کرو گے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1297]
حدیث نمبر: 1298
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑائی کا نام فریب رکھا تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1298]