سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد کی اجازت مانگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”کیا تیرے والدین زندہ ہیں؟“ اس نے کہا جی ہاں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو انھیں (کی خدمت) میں کوشش کر۔ (کیونکہ وہ بوڑھے اور بےسہارا تھے)“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1288]