11. جو شخص محض اس لیے جہاد کرے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو جائے۔
حدیث نمبر: 1218
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی کہ کوئی شخص تو مال غنیمت کی غرض سے جہاد کرتا ہے، کوئی ناموری اور کوئی شخص اپنی بہادری دکھانے کے لیے لڑتا ہے، تو فی سبیل اللہ (مجاہد) کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف وہ شخص جو محض اس لیے لڑے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو جائے وہ (مجاہد) فی سبیل اللہ ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1218]