سیدنا براء بن عازب اور زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے صرف (یعنی کرنسی کے کاروبار) کے متعلق پوچھا گیا تو ان دونوں میں ہر ایک نے (دوسرے کی نسبت) کہا کہ یہ مجھ سے بہتر ہیں (ان سے دریافت کر لو) اس کے بعد دونوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کو چاندی کے بدلے ادھار فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1032]