سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونے کو سونے کے بدلے فروخت نہ کرو مگر ہم وزن ایک طرف زیادہ اور دوسری طرف کم نہ ہو اور چاندی کو بھی چاندی کے بدلے فروخت نہ کرو مگر ہم وزن، ایک طرف زیادہ اور دوسری طرف کم نہ ہو اور ایک طرف نقد اور دوسری طرف ادھار تو بھی (سونا، چاندی) فروخت نہ کرو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1030]