سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں فرشتوں نے ایک شخص کی روح سے ملاقات کی اور کہا کہ کیا تو نے کچھ نیکی کی ہے؟ اس نے کہا کہ (کچھ خاص تو نہیں بس) میں اپنے ملازموں کو یہ حکم دیتا تھا کہ وہ تنگ دست کو ادائے قرض معاف کر دیں اور مالدار سے (تقاضا میں) نرمی اختیار کریں۔“ راوی نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چنانچہ انھوں نے بھی اس کو چھوڑ دیا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 995]