ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کا ارادہ کیا پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مقام پر پہنچے جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند خیمے دیکھے۔ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا خیمہ اور ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کا خیمہ اور ام المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا کا خیمہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس میں نیکی سمجھتی ہو؟“ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف نہیں کیا اور (اس کے عوض) شوال میں دس دن اعتکاف کیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 981]