2. لیلۃالقدر کا آخری دس طاق راتوں میں ڈھونڈنا۔ اس باب میں عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی روایت ہے۔
حدیث نمبر: 975
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لیلۃالقدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو جب نو، سات، یا پانچ راتیں باقی رہ جائیں، (یعنی اکیسویں، تئیسویں اور پچیسویں رات کو)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 975]
حدیث نمبر: 976
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اسی طرح دوسری ایک روایت میں کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لیلۃالقدر آخری عشرہ میں ہوتی ہے، جب نو راتیں گزر جائیں (یعنی انتیسویں) یا سات راتیں باقی رہیں (یعنی تئیسویں)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد شب قدر سے تھی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 976]