29. جب کوئی شخص رمضان میں افطار کر لے اس کے بعد آفتاب ظاہر ہو جائے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟
حدیث نمبر: 953
سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک دفعہ بادل والے دن میں روزہ افطار کر لیا (کیونکہ وقت کا صحیح اندازہ نہ ہو سکا تھا تو) اس کے بعد آفتاب نکل آیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 953]