الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
شکار کی جزا کا بیان
5. ایک شخص احرام میں کن کن جانوروں کو مار سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 888
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ موذی جانور ایسے ہیں کہ وہ احرام میں بھی مار دیئے جائیں وہ کوا، چیل، بچھو، چوہا، کاٹنے والا کتا ہیں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 888]
حدیث نمبر: 889
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اس حال میں کہ ہم منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غار میں تھے کہ اتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سورۃ المرسلات نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تلاوت کرنے لگے اور میں اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (سن کر) یاد کرنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابھی تک اس کی تلاوت کر رہے تھے کہ اچانک ایک سانپ ہم لوگوں پر کودا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو مار دو۔ چنانچہ ہم اس پر لپکے مگر وہ چلا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارے ضرر سے بچا لیا گیا جس طرح تم اس کے ضرر سے بچا لیے گئے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 889]
حدیث نمبر: 890
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلی کے بارے میں فرمایا: یہ موذی ہے۔ مگر میں نے اس کو مارنے کا حکم دیتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں سنا۔ (لیکن اس کو مار دینا چاہیے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 890]