الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں
41. جو شخص پہلا طواف یعنی طواف قدوم کر کے پھر کعبہ کے قریب نہ گیا اور اس نے دوبارہ طواف نہ کیا یہاں تک کہ عرفات تک ہو آیا۔
حدیث نمبر: 821
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف کیا اور صفا مروہ کے درمیان سعی کی اور اس طواف کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے قریب نہیں گئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات سے لوٹے (پھر کعبہ کے قریب گئے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 821]