45. امام کا صدقہ (دینے) والے کے لیے دعا کرنا اور رحمت کی خواستگاری کرنا (مسنون ہے)۔
حدیث نمبر: 761
سیدنا عبداللہ بن اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ جب کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنا صدقہ لے کر آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ: ”اے اللہ! فلاں شخص کی اولاد پر مہربانی فرما۔“ چنانچہ ایک مرتبہ میرے والد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنا صدقہ لے کر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ابی اوفی کی اولاد پر مہربانی فرما۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 761]