11. جو شخص اپنے خادم کو صدقہ دینے کا حکم دے اور خود نہ دے۔
حدیث نمبر: 720
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب عورت اپنے گھر کے کھانے میں سے صدقہ دے بشرطیکہ اس کی نیت گھر بگاڑنے کی نہ ہو تو اس عورت کو صدقہ دینے کا ثواب ملے گا، اس کے شوہر کو کمائی کا، اور خزانچی کو بھی اس قدر ثواب ملے گا اور ان میں سے کسی ایک کا ثواب بھی کم نہیں ہو گا (یعنی صدقہ ایک ہی ہے اور ثواب تینوں کو اور وہ بھی ایک جیسا)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 720]