الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
جنازہ کے بیان میں
44. عذاب قبر سے پناہ مانگنا۔
حدیث نمبر: 692
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن غروب آفتاب کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ہولناک) آواز سنی اور فرمایا: یہودیوں پر ان کی قبروں میں عذاب ہو رہا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 692]
حدیث نمبر: 693
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں عذاب قبر سے اور عذاب دوزخ سے اور زندگی اور موت کی خرابی سے اور مسیح دجال کے فساد سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 693]