10. زلزلوں اور (قیامت کی) علامات کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟
حدیث نمبر: 559
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ہمارے شام میں اور ہمارے یمن میں برکت دے۔“ کہتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کی اور ہمارے نجد میں بھی (برکت کی دعا مانگیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ہمارے شام میں اور ہمارے یمن میں برکت دے۔“ کہتے ہیں کہ صحابہ نے عرض کی اور ہمارے نجد میں (بھی برکت کی دعا مانگیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہاں زلزلے ہوں گے اور فتنے ہوں گے اور شیطان کا گروہ وہیں سے نکلے گا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 559]