الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
بارش طلب کرنے کا بیان
5. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے استسقاء میں لوگوں کی طرف اپنی پیٹھ کس طرح پھیر لی؟
حدیث نمبر: 554
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی حدیث استسقاء کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے۔ (دیکھئیے باب: استسقاء کا بیان) اور اس روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیٹھ لوگوں کی طرف پھیر لی اور قبلے کی طرف منہ کر لیا اور دعا مانگنے لگے، اس کے بعد اپنی چادر الٹ لی پھر ہم لوگوں کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھی، ان میں بلند آواز سے قرآت کی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 554]