الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
وتر کا بیان
1. وتر کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے؟
حدیث نمبر: 539
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز تہجد کی بابت پوچھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز شب کی دو دو رکعتیں ہیں پھر جب تم میں سے کسی کو صبح ہو جانے کا خوف ہو تو وہ ایک رکعت پڑھ لے، یہ ایک رکعت جس قدر نماز وہ پڑھ چکا ہے سب کو وتر بنا دے گی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 539]
حدیث نمبر: 540
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعتیں پڑھا کرتے تھے یعنی یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز تہجد ہوتی تھی۔ اس میں سجدہ اتنا (طویل) کرتے تھے کہ کوئی تم میں سے پچاس آیتیں پڑھ لے قبل اس کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر اٹھائیں اور دو رکعتیں نماز فجر سے قبل پڑھا کرتے تھے پھر اپنی دائیں جانب لیٹ رہتے تھے یہاں تک کہ مؤذن نماز (کی اطلاع) کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 540]