13. کوئی مسلمان جمعہ کے دن اپنے بھائی کو اٹھا کر اس کی جگہ پر نہ بیٹھے۔
حدیث نمبر: 508
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ: ”کوئی شخص اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود اس کی جگہ پر بیٹھ جائے۔“ عرض کیا گیا کہ کیا صرف جمعہ میں؟ فرمایا: ”جمعہ اور اس کے علاوہ اور موقع پر بھی۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 508]