سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے لوگوں کی تکلیف و مشقت کا خیال نہ ہوتا تو بیشک انھیں ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دیتا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 498]
حدیث نمبر: 499
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(ایک مرتبہ ہم لوگوں سے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں مسواک (کی فضیلتوں) کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 499]