26. جو شخص کسی نماز (کے ادا کرنے) کو بھول جائے جس وقت یاد آئے، پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 366
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی نماز کو بھول جائے تو اسے چاہیے کہ جب یاد آئے، پڑھ لے، اس کا کفارہ یہی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ (سورۃ ”طہٰ“ میں) فرماتا ہے: ”اور میری یاد کے لیے نماز قائم کرو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 366]