سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کسی غزوہ میں بارش والے دن کہا کہ نماز عصر جلدی پڑھو، اس لیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص عصر کی نماز چھوڑ دے تو یقیناً اس کا (نیک) عمل ضائع ہو جاتا ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 341]