68. تخت یا چارپائی کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھنا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 319
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کیا تم لوگوں نے ہمیں کتے اور گدھے کے برابر کر دیا؟ بیشک میں نے اپنے آپ کو چارپائی پر لیٹا ہوا دیکھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے تھے تو چارپارئی کے بیچ میں (کھڑے ہو کر) نماز پڑھتے اور میں اس بات کو برا جانتی تھی کہ (نماز میں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رہوں پس میں چارپائی کے پایوں کی طرف نکل جاتی یہاں تک کہ اپنے لحاف سے باہر ہو جاتی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 319]