الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
8. ستر، جس کو ڈھانپنا ضروری ہے۔
حدیث نمبر: 240
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت بکل مارنے سے اور اس بات سے کہ آدمی ایک کپڑے میں گوٹھ مار کر بیٹھے اس طرح کہ اس کی شرمگاہ پر اس کا کوئی حصہ نہ ہو، منع فرمایا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 240]
حدیث نمبر: 241
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو (قسم کی) بیع سے منع فرمایا ہے: لماس (چھونے کی) اور نباذ (پھینکنے کی) اور اس بات سے کہ کوئی اشتمال صماء (سخت بکل مارنا) کرے اور اس بات سے کہ کوئی شخص ایک کپڑے میں گوٹھ مار کر بیٹھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 241]
حدیث نمبر: 242
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں مجھے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس حج میں (جو حجتہ الوداع سے پہلے کیا گیا تھا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس میں سب کے امیر تھے) قربانی کے دن منادی کرنے والوں کے ساتھ بھیجا تاکہ ہم منیٰ میں یہ اعلان کریں کہ اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی برہنہ (ہو کر) کعبہ کا طواف کرے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور ان کو حکم دیا کہ وہ سورۃ برات کا اعلان کریں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قربانی کے دن ہمارے ساتھ منیٰ کے لوگوں میں اعلان کیا: اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی برہنہ (ہو کر) طواف کرے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 242]