14. (غسل جب ہی فرض ہے کہ) جب مرد و عورت دونوں کے ختنے (شرمگاہیں) مل جائیں۔
حدیث نمبر: 202
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مرد جب اپنی عورت کے چاروں کونوں کے درمیان بیٹھ گیا پھر اس کے ساتھ (جماع کی) کوشش کرے تو یقیناً غسل واجب ہو گیا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 202]