سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حجتہ الوداع میں فرمایا: ”تم لوگوں کو چپ کر دو۔“(جب لوگ خاموش ہو گئے تو) اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اے لوگو!) تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ تم میں سے ایک دوسرے کو گردن زنی (قتل) کرنے لگے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 101]