الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
ایمان کا بیان
22. شب قدر میں قیام (عبادت) کرنا ایمان میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 33
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی ایمان (یقین) رکھتے ہوئے ثواب جان کر، شب قدر میں (عبادت کے لیے) بیدار رہے تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 33]