الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
ایمان کا بیان
20. ایک ظلم دوسرے ظلم سے کم (زیادہ ہوتا) ہے۔
حدیث نمبر: 30
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جب یہ آیت کہ جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا۔ (الانعام: 82) نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب (بہت گھبرائے اور) کہنے لگے کہ ہم میں سے کون ایسا ہے جس نے ظلم نہیں کیا؟ تو اللہ بزرگ و برتر نے یہ آیت یقیناً شرک بہت بڑا ظلم ہے۔ (لقمان: 13) نازل فرمائی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 30]