2694. سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی کرامت، کیا خارق عادت کام برحق ہونے کی علامت ہے؟
حدیث نمبر: 4087
-" يا سارية الجبل، يا سارية الجبل".
نافع سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے ایک فوجی دستہ بھیجا، ان پر ایک آدمی کو مقرر کیا جسے ساریہ کہا جاتا تھا۔ (ہوا یوں کہ) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن خطبہ کے دوران کہا: اے ساریہ! پہاڑ کے ساتھ لگ جا، اے ساریہ! پہاڑ کے ساتھ لگ جا۔ پھر انہیں پتہ لگا کہ ساریہ جمعہ والے دن اسی گھڑی پہاڑ تک پہنچے تھے اور ان دونوں کے درمیان ایک ماہ کا فاصلہ تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4087]