-" إذا نصح العبد سيده وأحسن عبادة ربه كان له أجره مرتين".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام اپنے آقا کے لیے مخلص بن جاتا ہے اور اچھے انداز میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہے تو اسے دو اجر ملتے ہیں۔“[سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4067]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1416
حدیث نمبر: 4068
-" للعبد المملوك الصالح أجران".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک غلام کے دو اجر ہیں۔“(پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہ کی جان ہے! اگر اللہ کی راہ میں جہاد، حج اور ماں کے ساتھ نیکی کرنے (جیسے مسائل نہ ہوتے) تو میں پسند کرتا کہ میں غلام کی موت مرتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4068]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 877
حدیث نمبر: 4069
-" العبد إذا نصح لسيده وأحسن عبادة الله فله أجره مرتين".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام اپنے آقا سے خیر خواہی کرے اور اﷲ تعالیٰ کی عبادت اچھے انداز میں انجام دے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4069]