سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار
2653. کھانے کے بعد کی دعا
حدیث نمبر: 4039
-" كان إذا أكل أو شرب قال: الحمد لله الذي أطعم وسقى وسوغه وجعل له مخرجا".
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھاتے یا (کوئی مشروب) پیتے تو فرماتے: ”تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے کھلایا اور پلایا، کھانے کو خوشگوار بنایا اور اس کے نکلنے کی جگہ بنائی۔“[سلسله احاديث صحيحه/السيرة النبوية وفيها الشمائل/حدیث: 4039]