الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الجنة والنار
جنت اور جہنم
2640. ہر کوئی ایک دفعہ جہنم میں جائے گا
حدیث نمبر: 4021
-" يرد الناس كلهم النار ثم يصدرون منها بأعمالهم فأولهم كلمع البرق ثم كمر الريح ثم كحضر الفرس ثم كالراكب ثم كشد الرجال ثم كمشيهم".
سدی کہتے ہیں کہ میں نے مرہ ہمدانی سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: «وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا» ۹-مريم:۷۱) ‏‏‏‏ تم میں سے ہر ایک وہاں ضرور وارد ہونے والا ہے، یہ تیرے پرودگار کے ذمے قطعی فیصل شدہ امر ہے کے بارے میں پوچھا، انہوں نے مجھے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ روایت بیان کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سارے لوگ جہنم میں آئیں گے، پھر اپنے اعمال کے مطابق وہاں سے نکلتے جائیں گے، اول درجے والے لوگ بجلی کی چمک کی طرح، پھر ہوا کے چلنے کی طرح، پھر گھوڑے کے دوڑنے کی طرح، پھر عام سوار کی طرح، پھر مرد کے دوڑنے کی طرح اور پھر آدمی کے چلنے کی طرح وہاں سے نکل جائیں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 4021]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 311