الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الجنة والنار
جنت اور جہنم
2612. جنت میں داخل ہونے والی عورتوں کی تعداد کم ہو گی
حدیث نمبر: 3990
-" لا يدخل الجنة من النساء إلا من كان منهن مثل هذا الغراب في الغربان".
عمارہ بن خزیمہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ حج یا عمرے کے موقع پر سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے تھے، اچانک ایک عورت آئی، اس نے کنگن اور انگوٹھیاں پہن کر اپنا ہاتھ کجاوے پر پھیلا رکھا تھا۔ انہوں نے کہا: ہم اسی گھاٹی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ذرا دیکھو، آیا کوئی چیز نظر آ رہی ہے؟ ‏‏‏‏ ہم نے کہا: کوے نظر آ رہے ہیں، ان میں ایک کوا سرخ چونچ اور سرخ پیروں والا بھی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کی اتنی ہی تعداد جنت میں داخل ہو گی جتنی ان کووں میں اس کوے کی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3990]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1850