الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الجنة والنار
جنت اور جہنم
2578. جنت میں داخل ہونے والی تمام خواتیں کنواریاں ہوں گے
حدیث نمبر: 3945
-" إن الجنة لا تدخلها عجوز".
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بوڑھی عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے کہ وہ مجھے جنت میں داخل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ام فلاں! کوئی بوڑھی عورت جنت میں داخل نہیں ہو گی۔ ‏‏‏‏ وہ روتے ہوئے واپس چل پڑی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے بتلا دو کہ وہ اس بڑھاپے کی حالت میں جنت میں داخل نہیں ہو گی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً ٭ فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا ٭ عُرُبًا أَتْرَابًا» ۶-الواقعة:۳۵) ‏‏‏‏ہم نے ان کی بیویوں کو خاص طور پر بنایا ہے۔ اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے۔ جو محبت والیاں اور ہم عمر ہیں۔ (‏‏‏‏ یعنی بوڑھی خاتون جوان ہو کر جنت میں جائے گی)۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3945]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2987