2494. اللہ تعالیٰ نے غلبہ رحمت والا جملہ اپنے ہاتھ سے لکھا
حدیث نمبر: 3846
-" إن الله حين خلق الخلق كتب بيده على نفسه: إن رحمتي تغلب غضبي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کو پیدا کیا تو اپنے ہاتھ سے اپنے بارے میں لکھا کہ بیشک میری رحمت، میرے غضب پر غالب آ جاتی ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3846]