- (إذا ظَهَرَ السُّوءُ في الأرضِ؛ أنزلَ الله بأهلِ الأرضِ بأسَهُ. قالت [عائشة]: وفيهم أهل طاعة الله عزَّ وجلَّ؟! قال: نعمْ، ثمَّ يصيرون إلى رحمة الله تعالى).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب زمین میں برائی عام ہو جائے گی تو اللہ تعالیٰ اہل زمین پر اپنا عذاب نازل کر دے گا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا ان میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے بھی ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں، لیکن وہ اللہ کی رحمت کی طرف منتقل ہو جائیں گے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3611]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3156
حدیث نمبر: 3612
-" إذا ظهر السوء في الأرض أنزل الله عز وجل بأسه بأهل الأرض، وإن كان فيهم صالحون، يصيبهم ما أصاب الناس، ثم يرجعون إلى رحمة الله".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب زمین میں برائی عام ہو جائے گی تو اللہ تعالیٰ اہل زمین پر اپنا عذاب نازل کر دے گا۔ اگر ان میں نیک لوگ ہوئے تو وہ بھی اس عذاب میں مبتلا ہو جائیں گے، پھر اللہ تعالیٰ کی رحمت کی طرف لوٹ آئیں گے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3612]