اسیر بن جابر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا اویس قرنی سے کہا میرے لیے بخشش کی دعا کرو۔ انہوں نے کہا: آپ اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ میرے لیے استغفار کریں، کیونکہ آپ اصحاب رسول میں سے ہیں۔ سیدنا عمر نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قرن قبیلے کا اویس نامی آدمی بہترین تابعی ہو گا۔“[سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3530]