-" أوقدوا واصطنعوا، أما إنه لا يدرك قوم بعدكم صاعكم ولا مدكم".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے مقام پر فرمایا: ”رات کو آگ نہ جلایا کرو۔“ بعد میں ایک دن فرمایا: ”آگ جلاؤ اور کھانا تیار کرو، خبردار! تمہارے بعد والے تمہارے صاع اور مد (جیسے پیمانوں) کو نہیں پا سکیں گے۔“[سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3489]