الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
2285. بدر اور حدیبیہ میں شریک ہونے والوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 3469
-" لن يدخل النار رجل شهد بدرا والحديبية".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو صحابی بدر اور حدیبیہ (‏‏‏‏کے واقعات) میں شریک ہوا وہ جہنم میں نہیں جائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3469]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2160
حدیث نمبر: 3470
-" كذبت لا يدخلها (يعني النار)، فإنه شهد بدرا والحديبية. يعني حاطب بن أبي بلتعة رضي الله عنه".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حاطب کے غلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر حاطب کی شکایت کی اور کہا: اے اللہ کے رسول! حاطب ہر صورت میں آگ میں داخل ہو گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو جھوٹ بولتا ہے، وہ آگ میں داخل نہیں ہو گا، کیونکہ وہ بدر اور حدیبیہ میں حاضر ہوا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3470]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2519