2226. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے پہلے قبیلہ قریش کا فنا ہونا
حدیث نمبر: 3387
-" أسرع قبائل العرب فناء قريش، ويوشك أن تمر المرأة بالنعل، فتقول: إن هذا نعل قرشي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عرب کے قبائل میں سب سے جلدی ہلاک ہونے والا قبیلہ قریش کا ہے، قریب ہے کہ ایک عورت ایک جوتے کے پاس سے گزرے اور کہے: یہ کسی قریشی آدمی کا جوتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3387]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 738
حدیث نمبر: 3388
-" أول الناس هلاكا قريش، وأول قريش هلاكا أهل بيتي".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریش سب سے پہلے ہلاک ہوں گے اور قریشیوں میں میرے اہل بیت سب سے پہلے ختم ہوں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3388]