الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
2218. قبطیوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے کی نبوی وصیت
حدیث نمبر: 3370
-" إذا افتتحتم مصر فاستوصوا بالقبط خيرا، فإن لهم ذمة ورحما".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مصر فتح کر لو تو قبطیوں سے حسن سلوک سے پیش آنا کیونکہ ان کے ساتھ عہد و پیمان اور رشتہ و قرابت ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3370]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1374
حدیث نمبر: 3371
- (الله الله في قبطِ مِصرَ؛ فإنَّكم ستظهرونَ عليهم، ويكونُون لكم عُدَّةً وأعواناً في سبيل الله).
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: اللہ سے ڈرنا، اللہ سے ڈرنا مصر کے قبطیوں کے بارے میں، عنقریب تم ان پر غالب آ جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں تمہارے اعوان و انصار ہوں گے۔ ‏‏‏‏ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3371]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3113