2201. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انصار صحابہ سے محبت
حدیث نمبر: 3322
- (اللهُ يَعْلَمُ أنَّ قلبي يُحبُّكُنَّ. قالهَ لِجَوَارٍ مِنْ بني النَّجارِ). أخرجه الطبراني في"المعجم الصغير" (ص 15- هندية، 25- الروض النضير)، والبيهقي في"دلائل النبوة" (2/508) من طريقين عن أبي خيثمة
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنو نجار کے قبیلہ سے گزرے اور بچیاں دف بجانے کے ساتھ ساتھ یہ گا رہی تھیں: ہم بنو نجار کی بچیاں ہیں۔ واہ! واہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیسے اچھے پڑوسی ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ میرا دل تم سے محبت کرتا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3322]