2139. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے کا فیصلہ کب کیا گیا؟
حدیث نمبر: 3182
-" كتبت نبيا وآدم بين الروح والجسد".
سیدنا میسرہ فجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کو بطور نبی کب لکھا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت جب سیدنا آدم علیہ السلام روح اور جسم کے درمیان تھے۔“[سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3182]