-" اتقوا دعوة المظلوم، فإنها تحمل على الغمام، يقول الله جل جلاله: وعزتي وجلالي لأنصرنك ولو بعد حين".
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مظلوم کی بددعا سے بچو، کیونکہ اسے بادلوں پر اٹھا لیا جاتا ہے (یعنی فوراً قبول ہو جاتی ہے)۔ اللہ تعالیٰ کہتے ہیں: میری عزت کی قسم اور میرے جلال کی قسم! میں تیری مدد ضرور کروں گا، اگرچہ کچھ وقت کے بعد کروں۔“[سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3110]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 870
حدیث نمبر: 3111
-" اتقوا دعوة المظلوم، فإنها تصعد إلى السماء كأنها شرار".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مظلوم کی بددعا سے بچو، یہ چنگاریوں کی طرح آسمان کی طرف اٹھتی ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3111]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 871
حدیث نمبر: 3112
-" اتقوا دعوة المظلوم وإن كان كافرا، فإنه ليس دونها حجاب".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مظلوم، اگرچہ وہ کافر ہو، کی بدعا سے بچو، کیونکہ اس کے سامنے کوئی پردہ حائل نہیں ہوتا۔“[سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3112]